ایک پاکستانی صاحب جن کا نام ندیم تھا فن لینڈ میں ایک ہائی وے پر گاڑی چلا رہے تھے۔
گاڑی چلاتے چلاتے جس موڑ سے انہوں نے مڑنا تھا بے دھیانی میں وہ ان سے چھوٹ گیا۔ اگلا موڑ بیس میل بعد آنا تھا۔ تو انہوں نے تھوڑی دیر سوچا اور پھر پاکستانی اسٹائل میں گاڑی روک کر تیز رفتار ہائی وے پر ریورس گئیر میں چلانی شروع کردی تھوڑی دیر بعد پیچھے سے آنے والا ایک ٹرک زور سے ٹکرا گیا۔
ٹریفک پولیس والا آیا پہلے فننش ٹرک ڈرائیور سے بات کرتا رہا اور پھر منصور بھائی کی طرف آیا۔منصور بھائی گھبرا گئے اور کوئی بہانہ سوچنے لگے۔
لیکن پولیس والے نے ان کے پاس آ کر کہا، "ہم آپ سے معذرت خواہ ہیں۔ ٹرک ڈرائیور نے اتنی شراب پی ہوئی ہے کہ مستی میں کہہ رہا ہے کہ آپ ہائی وے پر ریورس گیئر میں گاڑی چلا رہے تھے۔ ہم اس کو ابھی
جیل بھجواتے ہیں۔ آپ جا سکتے ہیں۔