ایک دلچسپ خط میری شادی کو اب 20 سال ہو گئے ہیں - Funny Letter Brother to Sister in Urdu

ایک دلچسپ خط میری شادی کو اب 20 سال ہو گئے ہیں

میری پیاری بہن 
میری شادی کو اب 20 سال ہو گئے ہیں، لیکن
اب بھی، ہر بار جب کبھی میرے اور میری بیوی کے درمیان کوئی غلط فہمی پیدا ہوتی ہے تو وہ مجھ سے اپنے تین بھائیوں کے کراچی آنے کا کرایہ طلب کرتی ہے جو پشاور میں رہتے ہیں، تا کہ وہ یہاں آ کر میری ٹھکائی کر سکیں 
اور جب وہ میری اچھی طرح ٹھکائی کر چکتے ہیں تو اس کے بعد ایک بار پھر مجھے ان کو کراچی سے پشاور تک کا کرایہ لازمی دینا پڑتا ہے تا کہ وہ واپس جا سکیں.
اب تم ہی اس مسئلے کا کوئی حل بتاؤ، کیونکہ اس طرح میرا بہت نقصان اور خرچہ ہو جاتا ہے.
فقط 
تمہارا بھائی 

پیارے بھائی،
میری تمام تر ہمدردیاں تمہارے ساتھ ہیں،
میرا تمہیں مخلصانہ مشورہ ہے کہ تم میاں بیوی پشاور شفٹ ہو جاؤ، اس طرح تمہارا کافی پیسہ بچ جایا کرے گا
فقط
تمہاری بہن

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts