بجلی آفس کے سامنے ایک شخص کیلے بیچ رہا تھا
محکمہ کے ایک بڑے افسر نے پوچھا کیلے کیسے دئیے
کیلے کس کے لئے خرید رہے ہو صاحب؟
افسر کیا مطلب؟
کیلے والا :مطلب یہ کہ
یتیم خانے کے لیے لے رہے ہو تو 10 روپیہ درجن
اولڈ ہوم کےلیے لے رہے ہو تو 15 روپیہ درجن
بچوں کے ٹفن کے لیے 20 روپیہ درجن
گھر کھانے کے لیئے لے رہے ہو تو 25 روپیہ درجن
اگر پکنک کے لئے خریدنے ہوں تو 30 روپیہ درجن
افسر یہ کیا بیوقوفی ہے؟
ارے بھائی جب سب کیلے ایک جیسے ہیں تو ریٹ الگ الگ کیوں؟
کیلے والا پیسے کی وسولی کا اسٹائل تو آپ لوگوں والا ہی ہے
جیسے
1 سے 100 ریڈنگ کا الگ ریٹ
100 سے 200 کا الگ
200سے 300 کا الگ
بجلی تو آپ ایک ہی کھمبے سے دیتے ہو؟
تو پھر گھر کے لئے الگ ریٹ
دکان کے لئے الگ ریٹ
کارخانے کا الگ ریٹ
اور ایک بات اور
میٹر کا بھاڑا الگ
میٹرکیا امریکہ سے امپورٹ کیا ہے
25 سال سے بھاڑا بھر رہا ہوں آخر میٹر کی قیمت کتنی ہے
آپ بتا دو مجھے ایک بار
افسر نے بنا کیلے لیے ہی بھاگنے میں بھلائی سمجھی