کمیٹی اور بڑے بھائی کی شادی - Committee aur baday Bhai ki Shadi

کمیٹی اور بڑے بھائی کی شادی - Committee aur baday Bhai ki Shadi



پاکستان میں نوے فیصد کمیٹیاں اسی مقصد کے لئے ڈالی جاتی ہیں کہ " گھر کی اوپری منزل پر لینٹر ڈال کر بڑے بھائی کی شادی کرنی ہے"
اور بڑا بھائی بھی بے چارہ اسی خوشی میں مست رہتا ہے کہ کبھی نا کبھی تو کمیٹی نکلے ہی گی نا۔

آپ اپنی ہر جائز اور نا جائز ڈیمانڈ بڑے بھائی سے صرف یہ کہہ کر پوری کروا سکتے ہیں کہ "خالہ بلقیس کہہ رہی تھی کہ کمیٹی کا اگلا نمبر آپ کا ہی ہوگا "
اسی بات پر بڑے بھیا پھولے نہیں سماتے اور بے چارے استعمال کر لئے جاتے ہیں۔
بڑے بھائی صاحب بھی اپنی ہونے والی منگیتر یعنی خالہ کی بیٹی سے زیادہ پیار کمیٹی والی آنٹی سے کرتے ہیں اور انکو عزیز بھی کیوں نا ہو کیونکہ بھئی ساری گیم کا دارومدار انہی آنٹی کے "یس" پر ہوتا ہے

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts