زندگی میں کامیابی کیسے ملتی ہے سبق آموز اردو کہانی

زندگی میں کامیابی کیسے ملتی ہے سبق آموز اردو کہانی


زندگی میں کامیابی کیسے ملتی ہے سبق آموز اردو کہانی

اک دانا آدمی نے پوچھا زندگی میں کامیابی کیسے ملتی ہے بہت ہی دلچسپ اور سبق آموز اردو کہانی جو آپ کو زندگی میں کامیاب ہونے کا راز کا پتہ چلے گا۔

ایک دانا آدمی سے پوچھا گیا 
زندگی میں کامیابی کیسے حاصل ہوتی ہے؟

دانا نے کہا اس کا جواب لینے کےلیے آپ کو آج رات کا کھانا میرے پاس کھانا ہوگا۔ 

سب دوست رات کو جمع ہوگئے۔

اس نے سوپ کا ایک بڑا برتن سب کے سامنے لا کررکھ دیا۔ 

مگر سوپ پینے کے لیے سب کو ایک ایک میٹر لمبا چمچ دے دیا۔ اور سب کو کہا کہ آپ سب اپنے اپنے لمبے چمچ سے سوپ پینا ہے۔ 

ہر شخص نے کوشش کی،

مگر ظاہر ہے ایسا ناممکن تھا۔ 

کوئی بھی شخص چمچ سے سوپ نہیں پی سکا۔ سب بھوکے ہی رہے۔ 

سب ناکام ہوگئے تو اس دانا نے کہا: 

میری طرف دیکھو۔ 

اس نے ایک چمچ پکڑ ا، 

سوپ لیا اور چمچ اپنے سامنے والے شخص کے منہ سے لگا دیا۔ 

اب ہر شخص نے اپنا اپنا چمچ پکڑا اور دوسرے کو سوپ پلانے لگا۔ 

سب کے سب بہت خوش ہوئے۔

سوپ پینے کے بعد دانا آدمی کھڑا ہوا اور بولا: 

جو شخص زندگی کے دسترخوان پر اپنا ہی پیٹ بھرنے کا فیصلہ کرتا ہے، 

وہ بھوکا ہی رہے گا۔ 

اور جو شخص دوسروں کو کھلانے کی فکر کرے گا، وہ خود کبھی بھوکا نہیں رہے گا۔ 

دینے والا ہمیشہ فائدہ میں رہتا ہے، 

لینے والے سے۔ 

ہم سب کی کامیابی کا راستہ دوسروں کی کامیابی سے ہوکر گزرتا ھے.

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts