محبت کی انتہا . مبحت کی کہانی اردو میں - Deep Love Story in Urdu

محبت کی انتہا . مبحت کی کہانی اردو میں

محبت کی انتہا 


 شخص نے ایک خوبصورت لڑکی سے شادی کرلی ، بہت محبت کرتا تھا اپنی بیوی سے ، مگر ایک دن اس لڑکی کو جلد  کی کوئی بیماری لگ گئی جس سے ان کی خوبصورتی روز بروز گھٹتی جارہی تھی ۔ ایک دن اس کا شوہر کسی سفر پر نکلا ، واپس آتے ہوۓ اسے حادثہ پیش آیا جس میں اسکی دونوں آنکھیں جاتی رہیں ۔ خیرانکی ازدوجی زندگی یونہی چلتی رہی اور اسکی بیوی کی خوبصورتی مزید گھٹتی رہی مگر اندھے آدمی کو اس بات کا علم نہیں تھا لہذا انکی زندگی پر اسکا کوئی اثر بھی نہ پڑا ، دونوں ایک دوسرے کو پہلے کی طرح چاہتے تھے اور ایکدوسرے کا خیال رکھتے رہے ۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن اس لڑکی کا انتقال ہوگیا ۔ اسکا شوہر نہایت غمگین تھا اس صدے سے ، جسکے باعث اس نے اپنا سب کچھ فروخت کر ڈالا اور اس شہر کو چھوڑ کر کسی دوسرے شہر جانے لگا ۔ جاتے ہوئے رستے میں ایک شخص نے پیچھے سے آواز دی اور کہنے لگا " اکیلے کیسے جاوگے ؟ اب تک تو آپکی بیوی آپکی مدد کرتی رہی ، آپکا خیال رکھتی رہی اور آپکی آنکھیں بنی رہی ۔ اندھے آدمی نے جوابا کہا : " میں اندھا نہیں تھا ، مگر اسے ایسے دکھا رہا تھا جیسے میں اندھا ہوں ۔ کیونکہ اگر اسے یہ پتہ ہوتا کہ میں اسکی بدصورتی دیکھ سکتا ہوں ، تو یہ احساس اسے اسکیبیماری سے زیادہ تکلیف دیتی ۔ اسلئے میں نے اندھے ہونے کا  ڈرامہ کیا ۔ وہ بہت اچھی بیوی تھی ، میں بس اسے خوش رکھنا چاہ رہا تھا ۔میاں بیوی کی 

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts