سچا پیار اردو شاعری | دو لائن اردو شاعری | محبت شاعری پر مشہور اردو اشعار
اگر آپ پیار شاعری، محبت شاعری اور عشق شاعری کی تلاش کر رہے تھے تو آپ صحیح جگہ پر موجود ہیں یہاں آپ کو محبت بھری شاعری، پیار سے بھرپور شاعری پڑھنے کو ملے گی۔ اور یقیناً آپ کو یہ بہت پسند آئے گی۔ پیار کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ہے منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارے بانٹ لیتے ہیں. پیار کی شاعری تصویروں کے ساتھ درج ذیل ہے
اپنی سانسوں کے دامن میں چھپا لو مجھ کو
تیری روح میں اتر جانے کو جی چاہتا ھے
بات پوری نہ ہو سکی مجھ سے ساقی
ہونٹوں پر ہونٹ رکھ دئیے اس نے
قیامت ہے تیرا یوں بن سنور کے سامنے آنا
ہمارے دل کو چھوڑو آئینے پہ کیا گزرتی ہوگی
Read more Shayari
سچا پیار تُو ________ ایک طرف سے ہوتا ہے 😢
جُو دُونوں طرف سے ہو اُسے قسمت کہتے ہیں ❤
محبوب کو دیکھ کر آنکھیں جھک جائےتو
یہ محبت کی خوبصورت ترین ادا ہے
وحدت عشق کے قائل ہیں ہم صاحب
تم سے تم تک بس تم ہی ہو
میری محبت عام سی ۔ تیری محبت خاص جاناں
تیرے غم نصیب مجھے تجھے نصیب دو جہاں جاناں
تم دنیا بھول جاؤ گی
میں تمہارے اتنے ناز اٹھاؤں گا
تمہیں دیکھتا ہوں اس نظر سے
جس نظر سے تمہیں نظر نہ لگے
مزید پڑھیں: شاعری محبت اردو | پاک محبت شاعری | محبت شاعری
اب کی بار عید پر طلب
تحفوں کی نہیں صرف تمہاری ہے
مزید پڑھیں: شاعری محبت اردو | پاک محبت شاعری | محبت شاعری
پیار کیا ہے ؟
پیار احساس, جذبات اور طرز عمل کا ایک مجموعہ ہے جس کی خصوصیت قربت، جذبہ اور عزم ہے۔ اس میں دیکھ بھال، قربت، حفاظت، کشش، پیار اور اعتماد شامل ہے۔ پیار کی شدت مختلف ہو سکتی ہے اور وقت کے ساتھ بدل سکتی ہے۔
جو عورت تم سے سچا پیار کرتی ہے وہ تم سے کبھی نہ کبھی یہ دو باتیں ضرور پوچھے گی
انسان سوچتا وہی ہے جو پانا چاہتا ہے ، مگر ہوتا وہی ہے جو اس کی تقدیر میں لکھا ہوتا ہے۔ جب ٹھوکر کھا کر بھی نہ گرو تو سمجھ جانا کہ رب نے تھام رکھا ہے۔ وقت اگر ایک جیسا رہتا تو انسانوں کی پہچان کیسے ہوتی۔ زندگی میں ایسے انسان کو کبھی نہ کھونا جوغصہ کرکے خود تمہارے پاس آئے۔ اپنے مانگنے پر یقین ہو نہ ہو لیکن دینے والے پر پورا یقین رکھو۔ اور جس کے لیے اللہ کافی ہو، اسے کسی سہارے کی ضرور ت نہیں پڑتی۔ لوگ ہماری زندگی کا ایک صفحہ پڑھ کر پوری کتا ب خو د ہی لکھ دیتے ہیں۔
اپنی قسمت خود ہی لکھنی پڑے گی،
یہ کوئی چٹھی نہیں جو دوسرے لکھ کردیں۔
اپنی زندگی ایسے جیو کہ اللہ تعالیٰ کو پسند آجاؤ،
دنیا والو ں کی سوچ تو روز بدلتی ہے۔
کسی سے جلو گے تو کچھ نہ پاؤ گے ،
جو ملا ہے اس پر شکر کرو گے تو گن نہ پاؤ گے۔
یا رب کبھی گرنے نہ دینا،
نہ کسی کی نظروں میں نہ کسی کے قدموں میں۔
جب کھونے کی نوبت آتی ہے ۔
تب پانے کی قیمت سمجھ آتی ہے۔
جومل رہا ہے وہی بہتر ہے ،
تم نہیں جانتے پر جو دینے والا ہے وہ خوب جانتا ہے۔
جو عورت تم سے سچا پیار کرتی ہے وہ تم سے کبھی نہ کبھی یہ دو باتیں ضرور پوچھے گی ، پہلی بات یہ کہ میں تمہاری زندگی میں کتنی اہمیت رکھتی ہوں، دوسری بات یہ کہ مجھ سے پہلے تمہاری زندگی میں کوئی تھا یا نہیں ۔ اگر دوسروں کو دکھ دے کر آپ کو خوشی ملتی ہے تو اپنے ضمیر کا جنازہ پڑھ لیں، کیونکہ وہ مرچکا ہے۔اتنا ما نوس ہوں سناٹے سے کوئی بولے تو برا لگتا ہے۔
غیروں سے کہا تم نے غیروں سے سنا تم نے ،
کچھ ہم سے کہا ہوتا کچھ ہم سے سنا ہوتا۔
مدتیں لگتی ہیں اپنا بنانے میں ،
لوگ لمحوں میں پرایا کردیتے ہیں۔
ابھی باقی ہے بچھڑنا اس سے ،
نامکمل یہ کہانی ہے ابھی۔
جانتا ہے کہ وہ نہ آئیں گے ،
پھر بھی مصروف انتظار ہے دل۔
جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجیے میرا ،
یاد کا سارا سروساماں جلاتے جائیے۔
انجام وفا یہ ہے جس نے بھی محبت کی ، مرنے کی دعا مانگی جینے کی سزا پائی۔
تجھے لا کے دل میں بٹھا دیا تجھے راز ہر اک بتا دیا، تو نے پھر بھی کوئی وفا نہ کی یہ میری وفا کی شکست ہے۔
صحرا کو بہت ناز ہے ویرانی پر اپنی ،واقف نہیں شاید میرے اجڑے ہوئے گھر سے۔
سب دلیلیں تو مجھ کو یاد رہیں ، بحث کیا تھی اسی کو بھول گیا۔
میرے بعد وفا کا دھوکا اور کسی سے مت کرنا ، گالی دے گی دنیا تجھ کو سر میرا جھک جائے گا۔
اگر آپ شاعری پڑھنے والے کسی بھی فرد کا کوئی پسند کا شعر ہے تو وہ کومنٹ بکس میں لازمی پوسٹ کرے۔ شکریہ