ہیلو ۔ گورڈن پیزا ؟
۔ نہیں جناب یہ گوگل پیزا ہے
۔ اچھا تو یہ رانگ نمبر ہے ؟ سوری ۔
۔ نہیں جناب ۔ گوگل نے گورڈن کو خرید لیا ہے ۔
۔ ٹھیک ہے ۔ میرا آرڈر نوٹ کریں ۔
۔ ٹھیک ہے جناب ۔ آپ وہی پرانا آرڈر دیں گے ؟
۔ پرانا آرڈر ؟ آپ مجھے جانتے ہیں ؟
۔ ہمارے کالر ڈیٹا آئی ڈی شیٹ کے مطابق گزشتہ بارہ مرتبہ آپ نے چیز پیزا کا آرڈر دیا ہے ۔
۔ ٹھیک ہے۔ یہی چلےگا ۔
۔ کیا اس مرتبہ ریکوٹہ ، اروگولہ خشک ٹماٹر کے ساتھ پسند کریں گے ؟
۔ نہیں یار مجھے سبزیاں پسند نہیں ۔
۔ جناب آپ کا کولسٹرول لیول ٹھیک نہیں ۔ ہم نے سبسکرائبر گائیڈ اور آپ کے نام کی مدد سے آپ کی فکسڈ لائین چیک کر کے گزشتہ سات مہینوں کا بلڈ ٹیسٹ رزلٹ حاصل کر لیا ہے ۔
۔ ٹھیک ہے مگر میں یہ پیزا نہیں لینا چاہتا ۔ ویسے بھی میں دوائیاں تو لیتا ہوں ۔
۔ معاف کیجئے گا ۔ مگر آپ باقاعدگی سے دوا نہیں لیتے ۔ ہمارے کمرشل ڈیٹا بیس کے مطابق آپ نے چار ماہ قبل صرف تیس کولسٹرول کی گولیوں کا ڈبہ ڈرگ سیلز نیٹ ورک سے خریدا تھا ۔
۔ میں نے مزید گولیاں دوسری دکانوں سے خریدی تھیں ۔
۔ یہ آپ کے کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹ پر نظر نہیں آرہیں
۔ میں نے نقدی میں ادائیگی کی تھی ۔
۔ لیکن بنک اسٹیٹمنٹ کے مطابق آپ نے اتنی رقم نہیں نکلوائی ۔
۔ میرے دوسرے ذرائع آمدنی بھی ہیں ۔
۔ لیکن آپ کے ٹیکس ریٹرن میں بھی شو نہیں ہورہا ۔ لگتا ہے آپ نے بلیک منی سے دوائیاں خریدیں ۔
۔ کیا بکواس کر رہے ہو؟
۔ معاف کیجئے گا سر۔ ہم یہ انفارمیشن آپ کی مدد کی نیت سے اکھٹی کرتے ہیں ۔
۔ میں لعنت بھیجتا ہوں گوگل ، فیس بک ، ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر۔ میں کسی ایسے جزیرے پر جا بسوں گا جہاں نہ انٹرنیٹ ہو نہ ٹی وی نہ کیبل نہ سیل فون ۔۔۔۔ تاکہ کوئی میری جاسوسی نہ کر سکے۔
۔ میں سمجھتا ہوں سر۔ مگر آپ کو پہلے اپنا پاسپورٹ رینیو کرانا ہوگا کیونکہ پانچ ماہ پہلے یہ بھی ایکسپائر ہو چکا ہے ۔۔۔۔۔ "