بنارس کے ٹھگ اور ممبئی کے جیب تراش بہت مشہور تھے - Funny Thugs Story in Urdu

بنارس کے ٹھگ اور ممبئی کے جیب تراش بہت مشہور تھے


بنارس کے ٹھگ اور ممبئی کے جیب تراش بہت مشہور تھے
 ..
کامران راجپوت کو ناز تھا کہ کوئی ان کی جیب نہیں تراش سکتا 
..
 اسی چکر میں ایک دوست سے ان کی شرط لگ گئی ..
انہوں نے اپنی شیروانی کی اندرونی جیب میں دس ہزار کے نئے اور کرارے نوٹ ڈالے اور اپنے دوست کے ساتھ ایک مصروف اور معروف بازار میں نکل گئے.. انہوں نے بڑی ہوشیاری سے اپنے رقم کی حفاظت کی.. واپس گھر پہنچے تو فخر سے اپنی جیب سے رقم نکال کر دوست کو دکھائی..
اس بیچارے کا منہ اتر گیا..
رقم گنتے ہوئے اچانک کامران راجپوت کی نظر ایک کاغذ پر پڑی جو نوٹوں کے درمیان اڑسا ہوا تھا ..کھولا تو تحریر پڑھ کر ان کے توتے اڑ گئے ...
لکھا تھا ..."بے ایمان , بےشرم! جعلی نوٹ لے کر گھوم رہا ہے .. پکڑا گیا تو ضمانت بھی نہیں ہوگی ... جلا دے انھیں"

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts