پاکستانی ڈرامے اور انڈین ڈرامے - Funny Indian and Pakistani Dramas

پاکستانی ڈرامے  اور انڈین ڈرامے

 پاکستانی ڈرامے 
ہیروئین کے شوہر کی وفات ہو جاتی ہے. مشکلات برداشت کر رہی ہوتی ہے. کہ اس کا کوئی پرانا چاہنے والا مل جاتا ہے.. اور اس سے شادی کر لیتی ہے. اور ڈرامہ ختم..
....
انڈین ڈرامے 
ہیروئن کے پتی (شوہر ) کسی پہاڑی سے گر جاتا ہے. ہیروئین اس بات کا یقین نہیں کرتی کہ اس کا پتی مر گیا ہے. 
وہ اس کی تلاش جاری رکھتی ہے. اس دوران اس کے بھی چاہنے والے آتے ہیں. پر اسے یقین ہوتا ہے کہ اس کا پہلا پتی زندہ ہے. 
ایک دن اسے کوئی پنڈت کہتا ہے. کالی پہاڑی پر ایک مندر ہے وہاں جاو. بھگوان تمہارے پتی کو تم سے ضرور ملوائے گا..
وہ کالی پہاڑی والے مندر پر جاتی ہے.. کہ اسے اس کا پتی نظر آتا ہے. وہ اسے دور سے دیکھ کے ننگے پاوں تھپتی دھوپ میں ڈورتے ہوئے اس کے پاس جاتی اور گلے لگا لیتی ہے.. پندرہ منٹ تک یہی سین چلتا ہے. پھر اچانک اس کا پتی اسے دھکا دے کے پیچھے کرتا ہے. اور کہتا ہے تم کون؟؟
بیچاری ہیروئن ہر ممکن کوشش کرتی ہے. اسے یاد دھلوانے پر پتی دیو کو کچھ یاد نہیں آتا... 
ہیروہین اسے کسی نہ کسی طریقے سے منا کے گھر لاتی ہے...
کچھ دنوں بعد ایک لڑکی ہیروہین کے گھر آتی ہے. اور کہتی ہے. یہ تو میرے پتی دیو ہے .اور یوں ایک جنگ چھڑ جاتی ہے .
ہیروہین کوشش کرتی ہے کہ اس کے پتی دیو کی یاداشت واپس آ جائے .اور دوسری لڑکی کی کوشش ہوتی ہے کہ نہ آئے..
پھر ایک دن ہیروئن کو جوش چڑتا ہے وہ مندر جاتی بھگوان کے سامنے جا کے گھنٹی بجاتئ ہے.. پھر بھگوان کو دھمکی دیتی ہے . اگر اس کے پتی دیو کی یاداشت واپس نہ آئی تو میں کھبی مندر میں نہ آؤں گی.گھبی پوچا نہیں کروں گی.. بھگوان شاید ڈر جاتا ہے اس کے پتی کی یاداشت واپس آ جاتی ہے . ہیروہین کو فون کر کے بتاتا ہے کہ مجھے یاد آ گیا تم کہا ہو..
ہیروہین خوشی سے گھر جاتی ہے کہ راستے میں کار درخت سے لگتی ہے.. اور یوں ہیرو ٹھیک اور ہیروئن کی یاداشت غائب.
یہ سلسلہ نسل در نسل چلتا رہتا ہے

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts