دو حلوائیوں کی دکانیں آمنے سامنے ہونے کی وجہ سے آپس میں رقابت تھی۔ ایک دن ایک حلوائی نے دکان پر بورڈ لگا دیا
“ہماری دکان سے پورے شہر کے لوگ مٹھائی خریدتے ہیں “
دوسرے دن دوسرے دکاندار نے اس سے بھی بڑا بورڈ لگا دیا
““ہماری دکان سے پورے ضلع کے لوگ مٹھائی خریدتے ہیں “
پہلے نے پھر بورڈ بدل کر اس سے بھی زیادہ لکھ دیا
“ہماری دکان سے پورے صوبے کے لوگ مٹھائی خریدتے ہیں “
دوسرے نے بھی بڑھ چڑھ کر لکھا
“ہماری دکان سے پورے ملک کے لوگ مٹھائی خریدتے ہیں “
پہلے نے بورڈ بدل کر نئی تحریر لکھ دی
😏
“ یہ سامنے والا دکاندار مجھ سے مٹھائی خریدتا ہے“