پلیز ہنسنا منع ہے۔ ایک آدمی بینک گیا اور کیش کاؤنٹر پہ ایک چیک نکال کے دیا - Cashier and Customer Joke in Urdu

ایک آدمی بینک گیا اور کیش کاؤنٹر پہ ایک چیک نکال کے دیا


پلیز ہنسنا منع ہے۔ ایک آدمی بینک گیا اور کیش کاؤنٹر پہ ایک چیک نکال کے دیا، اور پوچھا کہ یہ رقم کتنے دنوں میں میرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ھو جاۓ گی؟😁
کیشئیر نے کہا : سر تین سے چار دن لگ سکتے ہیں۔☺
اُس آدمی نے کہا یار یہ چیک جس بنک کا ھے وہ آپ کے بنک کے بالکل سامنے روڈ کے اُس پار ھے، پھر بھی اتنے دن کیوں؟
کیشئیر نے کہا: سر وہ تو ٹھیک ھے، مگر کچھ رُولز فالو کرنے پڑتے ہیں خواہ وہ برانچ جتنی بھی قریب کیوں نہ ھو۔ 😛
وہ آدمی کیشئیر کو ٹوکتے ھوئے بولا کیا مطلب؟😂
کیشئیر نے کہا:میں آپ کو سمجھاتا ہوں، فرض کریں اگر آپ کا ایکسیڈنٹ قبرستان کے سامنے ھو جاتا ھے اور موقع پہ ہی آپکی ڈیتھ ہو جاتی ھے، تو پہلے آپ کو ہسپتال لے جائیں گے، پھر گھر، غسل اور کفن کا مرحلہ، پھر جنازہ ھو گا اور پھر آپ کو قبرستان لائیں گے۔ حالانکہ آپ تو مرے ہی قبرستان کے سامنے تھے، وہیں اُسی وقت آپ کو دفنایا کیوں نہیں گیا؟ جی آپ کو سمجھ آئی کیسے کچھ رُولز فالو کرنے پڑتے ہیں؟😂😛
آدمی بولا جی جی۔ ۔ ۔سمجھ تو مجھے آ گئی ھے پر ۔ ۔ ۔ 
لکھ دی لعنت تیری مثال تے 😂😂

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts