محبت پر اعتماد اردو کہانی

محبت پر اعتماد اردو کہانی

محبت پر اعتماد اردو کہانی

ایک نیک آدمی شادی کے بعد بیوی کو لے کر اپنے گھر لوٹ رھا تھا۔ راستے میں سمندر عبور کرنا پڑتا تھا۔
آدمی نے ایک کشتی کا انتظام کیا اور وہ دونوں سمندر عبور کرنے لگے۔ 
کشتی بیچ سمندر پہنچی ہی تھی کی سمندر میں طوفان آ گیا۔ 
اس صورتحال میں بیوی کا خوف سے برا حال ھو گیا لیکن آدمی ایسے اطمینان سے بیٹھا رھا جیسے کچھ غیرمعمولی نہیں ہو رہا۔
یہ دیکھ کر بیوی کو حیرت ہوئی وہ غصے سے چلا اٹھی۔
آپکو نظر نہیں آ رہا۔ طوفان کشتی کو ڈبونے لگا ہے۔ ہماری موت سر پر ہے اور آپ اطمینان سے بیٹھے ہیں۔
یہ سنتے ہی خاوند نے اپنی تلوار میان سے نکالی اور بیوی کی شہ رگ پر رکھ دی۔

بیوی ہنس پڑی اور بولی یہ کیسا مذاق ہے؟
خاوند نے پوچھا کیا آپ ابھی موت سے خوفزدہ نہیں ہو رہی۔ کیا آپ کو نہیں لگ رہا کہ میں آپکا گلا کاٹ دوں گا۔
یہ سن کر بیوی بولی مجھے آپ پر اور آپکی محبت پر اعتماد ہے۔ مجھے پتا ہے آپ مجھ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور یہ تلوار آپ کے ہاتھ میں ہے لیکن آپ کے ہاتھوں مجھے کوئی نقصان نہیں ہو سکتا۔
یہ سن کر خاوند بولا جیسے آپکو میری محبت پر اعتماد ویسے ہی مجھے اللہ کی محبت پر یقین ہے اور یہ طوفان بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ چاہے تو اسے روک لے چاہے تو کشتی ڈبو کر بھی ہمیں بچا لے۔
یاد رکھو اللہ جو بھی فیصلہ کرے وہ ہمارے حق میں بہترین ہوتا ہے..

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts