ایک شخص پہلی بار فلم دیکھنے سینما میں گیا

ایک شخص پہلی بار فلم دیکھنے سینما میں گیا 

ایک شخص پہلی بار فلم دیکھنے سینما میں گیا ! فلم کا نام " شیریں فرہاد " تھا ! سینما ہال کی سیٹ پر بیٹھ کر اس نے پردہ سکرین پر جو دیکھا تو سین کچھ یوں تھا کہ فلم کا ہیرو " فرہاد " اک پہاڑ پر چڑھ رھا ھے ! وہ بندہ بے ساختہ چلا اٹھا ! اوئے نا چڑھ ! گر جائے گا ! 

ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا آدمی غصے سے بولا : آرام سے بیٹھو ! خاموشی سے فلم دیکھو ! 

وہ بندہ ڈر کر خاموش ھوگیا اور فلم دیکھنے لگا !

ھیرو پھر پہاڑ پر چڑھنے لگا وہ بندہ اضطراری کیفیت میں پھر چلا اٹھا : اوئے تمھیں خدا کا واسطہ ! نا چڑھو 

ھیرو پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ کر زور سے چلایا

 

اتنی دیر میں ھیرو پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ کر زور سے چلایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!

شیریں۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔ !!!!!

آدمی غصے سے بولا ; کم بخت تجھے منع کرتا رھا ! نا چڑھ ! نا چڑھ ! اب " سیڑھی " مانگ رھا ھے ! اب خود ھی اتر !!!

Post a Comment

Dear Visitor, how did you like this post? If you like this post, please share it with your friends and Express your valuable opinion. Don't write spam comment here. Thanks

Previous Post Next Post

Popular Posts